• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11258

    عنوان:

    ہمارے علاقہ کی مسجد میں حنفی مسلک پر عمل کیا جاتا ہے۔ اب مسجد میں ایک نوٹس لگائی گئی ہے جس میں ایکہدایت یہ بھی ہے کہ یہاں جماعت ثانی سے نماز پڑھنا منع ہے، اور اس کے نیچے لکھا ہے کہ اس کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ کیا مسجد میں یہ لکھنا درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 567=470/د

    مسجد شرعی کے حدود میں جماعت ثانی کرنا منع ہے، مکروہ تحریمی ہے۔ البتہ حدود کے باہر فرض نماز کی جماعت ثانی کرسکتے ہیں۔ نوٹس لگانے والے کون ہیں؟ اور انھوں نے کیا نوٹس لگائی ہے؟ نیز کیوں لگائی ہے؟ خود ان ذمہ داروں سے لکھواکر ہمراہ استفتاء منسلک کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند