• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11247

    عنوان:

    کیا فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء نماز کے ساتھ سنت اور نفل نماز ادا کرنا ضروری ہے،کچھ لوگ صرف فرض نماز پڑھتے ہیں او رباقی سنت اور نفل نہیں ادا کرتے؟ (۲)اور کیا عشاء کی نماز کے ساتھ وتر واجب پڑھنا ضروری ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 458=458/م

    (۱) پنج وقتہ نمازوں میں فرض نماز سے پہلے اور بعد جو سنن موٴکدہ ہیں، ان کو ضرور ادا کرنا چاہیے، بلاعذر چھوڑدینا گناہ اور قابل ملامت ہے، اور جو سنن غیرموٴکدہ اور نوافل ہیں ان کو بھی ادا کرنا چاہیے۔

    (۲) وتر واجب ہے، چاہے عشاء کی نماز کے ساتھ ادا کرلیں یا تہجد کے ساتھ ادا کریں، رمضان میں عشاء اور تراویح کے بعد باجماعت وتر پڑھنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند