• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11228

    عنوان:

    کیا ظہر اورعصر کی نماز میں بھی سورہ فاتحہ نہ پڑھیں۔ میں نے کچھ حنفی علماء سے سنا ہے کہ احناف میں بھی کچھ لوگ ظہر اور عصر کی نماز میں امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنے کے قائل ہیں۔

    سوال:

    کیا ظہر اورعصر کی نماز میں بھی سورہ فاتحہ نہ پڑھیں۔ میں نے کچھ حنفی علماء سے سنا ہے کہ احناف میں بھی کچھ لوگ ظہر اور عصر کی نماز میں امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنے کے قائل ہیں۔

    جواب نمبر: 11228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 338=338/م

    راجح اور مفتی بہ قول یہی ہے کہ مقتدی سرّی نمازوں (ظہر اور عصر) میں بھی امام کے پیچھے سورہٴ فاتحہ نہ پڑھے، احناف میں سے امام محمد رحمة اللہ علیہ کی طرف یہ بات منسوب ہے کہ وہ سری نماز میں مقتدی کے لیے سورہٴ فاتحہ کے استحباب کے قائل ہیں، لیکن صاحب درمختار وغیرہ حضرات نے اس انتساب کو ضعیف قرار دیا ہے: والموٴتم لا یقرأ مطلقًا ولا الفاتحة في السریة اتفاقًا، وما نسب لمحمد ضعیف کما بسطہ الکمال

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند