• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11170

    عنوان:

    کیا عمری قضا کے لیے دو رکعت روزانہ پڑھ لے تو اس کی ادائیگی ہوجائے گی؟

    سوال:

    کیا عمری قضا کے لیے دو رکعت روزانہ پڑھ لے تو اس کی ادائیگی ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 11170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 294=294/م

     

    قضائے عمری کے لیے روزانہ صرف دو رکعت پڑھ لینا کافی نہیں، دن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں (فجر، ظہر، عصر، مغرب اورعشاء) اور عشاء میں تین رکعت وتر واجب بھی ہے۔ قضاء صرف فرض اور واجب نماز کی لازم ہے، تو روزانہ پانچ وقت کی فرض نمازیں اور وتر شامل کرکے جتنے دنوں کی نمازیں قضاء ہوئی ہیں، ان سب کا حساب لگاکر ان کی الگ الگ قضاء کرنی پڑے گی، اس کے لیے آسان صورت یہ ہے کہ ہروقتیہ ادا نماز سے فارغ ہوکر ایک وقت کی قضاء نماز بھی پڑھ لی جائے، اگر یہ یاد نہ ہو کہ کتنی نمازیں قضا ہوئی ہیں تو اندازہ لگاکر قضاء کرتے رہیں، جب اطمینان قلب ہوجائے کہ سب کی قضاء ہوگئی ہوگی تو اب چھوڑدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند