• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11163

    عنوان:

    نماز کے بعد جگہ بدلنے کا کیا حکم ہے؟ (۲)کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعت سنت نہیں پڑھی؟

    سوال:

    نماز کے بعد جگہ بدلنے کا کیا حکم ہے؟ (۲)کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعت سنت نہیں پڑھی؟

    جواب نمبر: 11163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 308=308/م

     

    (۱) فرض نماز کے بعد سنن ونوافل پڑھنے کے لیے اپنی جگہ سے ہٹ کر دائیں، بائیں یا آگے پیچھے حسب گنجائش جگہ بدل لینا مستحب ہے، شامی وغیرہ کتب فقہ میں اس کی صراحت موجود ہے۔

    (۲) کس نے کہا نہیں پڑھی ہے، چار رکعت سنت پڑھنے کی روایات بکثرت موجود ہیں، ثبوت کے طور پر ایک روایت ملاحظہ کیجیے: عن عائشة رضي اللہ عنھا کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم یصلي قبل الظھر أربعًا وبعدھا رکعتین الخ (أبوداوٴد شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند