• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11162

    عنوان:

    نماز کی آخری رکعت میں اگر بھول کر کھڑا ہونے کے بعد یاد آئے کہ یہ آخری رکعت تھی تو کیا کرنا چاہیے اگر (۱)اکیلے نماز پڑھ رہا ہے ؟ (۲)جماعت کے ساتھ پڑھ رہا ہے؟ (۳)پورا کھڑا ہوگیا تھا؟ (۴)ابھی کھڑا ہورہا تھا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 281=85/ل

    اگر بھول کر آخری رکعت میں کھڑا ہوجائے تو یاد آنے پر واپس لوٹ آئے، خواہ اکیلے پڑھ رہا ہو یا جماعت کے ساتھ، اگر پورا کھڑا ہوگیا تھا تو واپس بیٹھنے کے بعد سجدہ سہو کرے اور اگر ابھی کھڑا ہورہا تھا اور بیٹھنے کے ہی قریب تھا، تو اب واپس لوٹنے کے بعد سجدہ سہو نہ کرے: ولو سھا عن القعود الأخیر کلہ أو بعضہ عاد مالم یقیدھا بسجدة وسجد للسھو، لم یفصل بین ما إذا کان إلی القعود أقرب أو لا، وکان ینبغي أن لا یسجد فیما إذا کان إلیہ أقرب کما في الأولی لما سبق (در مع الشامي: ۲/۵۵۰، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند