• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1110

    عنوان:

    آپ کا کہنا ہے کہ سنی شرک کرتے ہیں ، تو سنی تو دیوبندی اور وہابی کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ہیں، لیکن دیوبندی اور وہابی سنی کے پیچھے کیوں نماز پڑھتے ہیں؟ جواب دیں۔

    سوال:

    آپ کا کہنا ہے کہ سنی شرک کرتے ہیں ، تو سنی تو دیوبندی اور وہابی کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ہیں، لیکن دیوبندی اور وہابی سنی کے پیچھے کیوں نماز پڑھتے ہیں؟ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 1110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 778/ب = 740/ب)

    سنی ہمیں کافر کہتے ہیں اس لیے وہ ہمارے پیچھے نماز نہیں پڑھتے۔ ہم انھیں کافر نہیں کہتے بلکہ مسلمان سمجھتے ہیں اس لیے ان کے پیچھے نماز پڑھ لیتے ہیں۔ حدیث شریف میں ہے صَلُّوا خَلْفَ کُلِّ بَرٍّ و فَاجِرٍ یعنی ہر نیک بد کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند