• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11081

    عنوان:

    نماز میں امام کو اس حال میں پایا کہ وہ دوسری رکعت کے بعد التحیات میں بیٹھے تھے میں جیسے ہی ان تک پہنچا وہ تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوگئے ۔اب میں التحیات پورا پڑھوں یا ان کے ساتھ کھڑا ہوجاؤں؟ اسی طرح اگر آدھا التحیات پڑھاہوں تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 281=253/د

    التحیات پوری پڑھ کر کھڑے ہوں، آدھی پڑھ چکے ہوں تو بھی یہی حکم ہے: قال في المراقي ولو قام الإمام إلی الثالثة ولم یتم المقتدي التشہد أتمَّ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند