• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1108

    عنوان:

    کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اذان سے پہلے سنتیں پڑھنا ثابت ہے؟ مثلاً جمعہ کی سنتیں وغیرہ۔

    سوال:

    کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اذان سے پہلے سنتیں پڑھنا ثابت ہے؟ مثلاً جمعہ کی سنتیں وغیرہ۔

    جواب نمبر: 1108

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 855/ب = 55/تب)

     

    وقت کے داخل ہوجانے کے بعد فرض کی سنتیں پڑھی جاسکتی ہیں، اذان ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو، البتہ سنتوں کا فرض سے متصل پڑھنا زیادہ افضل ہے: قال ابن عمر وأي فصل أفضل من السلام قال محمد بقول ابن عمر نأخذ وھو قول أبي حنیفة (کذا في تعلیق ابن عابدین علی البحر، ط زکریا، ج۲ ص۸۵) اذان سے پہلے سنتوں کا پڑھنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اذان وقت کے داخل ہوتے ہی ہوجایا کرتی تھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند