عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 10941

سوال یہ ہے کہ نماز میں سجدہ تلاوت کے فوراً بعد رکوع میں جاسکتے ہیں یا نہیں؟ تراویح میں اکثر یہ ہوتاہے کہ سجدہ تلاوت کے بعد چند آیت پڑھتے ہیں اور پھر رکوع کرتے ہیں۔

Published on: Feb 21, 2009

جواب # 10941

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 259=259/م


 


نماز میں سجدہٴ تلاوت کے بعد کھڑے ہوکر چندآیات پڑھ کر پھر رکوع میں جانا چاہیے، اور اگر سجدہٴ تلاوت کے فوراً بعد رکوع میں چلا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے، فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ولو کانت بختم السورة فالأفضل أن یرکع بہا، ولو سجد ولم یرکع فلابد من أن یقرأ شیئًا من السورة الأخری بعد ما رفع رأسہ من السجود، ولو رفع ولم یقرأ شیئًا ورکع جاز (عالمگیری: ۱/۱۳۳)


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات