• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10373

    عنوان:

    تبلیغی جماعت والے نماز کے لیے اسپیکر کیوں نہیں استعمال کرتے، ویسے کرتے ہیں؟ لوگ اعتراض کرتے ہیں قرأت وغیرہ کی آواز ہی نہیں آتی؟

    سوال:

    تبلیغی جماعت والے نماز کے لیے اسپیکر کیوں نہیں استعمال کرتے، ویسے کرتے ہیں؟ لوگ اعتراض کرتے ہیں قرأت وغیرہ کی آواز ہی نہیں آتی؟

    جواب نمبر: 10373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 76=72/ ل

    جہاں تک مسئلہ کا تعلق ہے تو بوقت ضرورت نماز کے لیے لاوٴڈ اسپیکر کا استعمال جائز ہے، مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ نے اپنی کتاب : آلاتِ جدیدہ کے شرعی احکام، میں اس پر تفصیل سے کلام کیا ہے، تبلیغی جماعت والوں کا نماز کے لیے لاوٴڈ اسپیکر کا استعمال نہ کرنا مبنی بر احتیاط ہے، اور تقریر میں ضرورتاً استعمال کرنا بلا کراہت جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند