• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10238

    عنوان:

    کیا اشراق کی نماز کے فوراً بعد نماز چاشت پڑھنے کی گنجائش ہے کیوں کہ اس وقت میں ایک طالب علم ہوں اور میں یہ نماز پڑھنا چاہتا ہوں؟

    سوال:

    کیا اشراق کی نماز کے فوراً بعد نماز چاشت پڑھنے کی گنجائش ہے کیوں کہ اس وقت میں ایک طالب علم ہوں اور میں یہ نماز پڑھنا چاہتا ہوں؟

    جواب نمبر: 10238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 150=150/ م

    صورتِ مسئولہ میں اگرچہ اشراق کے بعد فوراً چاشت پڑھ لینے کی گنجائش ہے، لیکن اگر اشراق پڑھ لینے کے بعد چاشت کے وقت میں چاشت کا موقع مل جائے تو پڑھ لینا بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند