• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1011

    عنوان:

    جو ظہر نماز پڑھ چکا ہے کیا وہ دوسری جگہ ظہر کی نماز پڑھاسکتا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہٴ ذیل کے بارے میں: زید ایک مسجد کا امام ہے، وہ ظہر کی نماز دوسرے امام کے پیچھے پڑھ چکا ہے، تو کیا اپنی مسجد میں وہ ظہر کی نماز پڑھا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 1011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  697/ج = 695/ج)

     

    زید نے اگر ظہر کی نماز دوسرے امام کے پیچھے فرض کی نیت سے پڑھی ہے تو وہ ظہر کی نماز دوسرے کو نہیں پڑھاسکتا: قال في الدر مع الرد: 2/324-235): ولا أي و لا یصح اقتداء مفترض بمتنفل وصح أن معاذا کان یصلي مع النبي صلی اللہ علیہ وسلم نفلاً وبقومہ فرضاً اھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند