• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 8594

    عنوان:

    مصافحہ کرنے کا صحیح طریقہ بتائیں۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دونوں ہاتھوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ کچھ کہتے ہیں کہ مصافحہ کرنے کے لیے صرف دایاں ہاتھ استعمال کرنا چاہیے۔سنت طریقہ کون ساہے؟ (۲)کیا جب مسلمان ملاقات کریں تو ہمیشہ مصافحہ کرنا ضروری ہے؟ (۳) اگر دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا ضروری ہے تو اگر کسی کا دایاں یا بایاں ہاتھ کسی بھاری سامان کے اٹھانے میں مصروف ہوتو اس وقت اس کو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1899=1771/ د

    (۱) مصافحہ دونوں ہاتھ سے کرنا سنت ہے، ملاقات کے وقت سلام کے بعد مصافحہ کرنا مسنون ہے: قال في الشامي والسنة أن تکون بکلتا یدیہ․․․ وعند اللقاء بعد السلام وأن یأخذ الإبہام فإن فیہ عرقا ینبت المحبة کذا جاء في الحدیث (شامی: ج۵ص۲۷۰)

    (۲) ضروری بمعنی واجب نہیں ہے بلکہ مستحب ہے: قال النووی اعلم أن المصافحة مستحبة عند کل لقاء (ج۵ ص۲۷۰، شامی)

    (۳) بوقت عذر ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا بھی جائز ہے، لہٰذا جب ایک ہاتھ میں کوئی سامان لیے تو صرف دوسرے ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند