• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 7586

    عنوان:

    کیا مصافحہ کرنے کے وقت کی دعا حدیث سے ثابت ہے؟ لوگ اکثر یغفراللہ لنا و لکم پڑھتے ہیں۔ کیا یہ دعا اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے سکھائی یا حدیث کا ٹکڑا ہے یا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین بطور خوشی کہتے تھے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 156=148/ د

    (۱) براء بن عازب کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں پس ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمادیتے ہیں، رواہ احمد والترمذی (مشکاة:۴۰۱)

    (۲) اور ابوداوٴد کی روایت میں ہے کہ جب دو مسلمان ملتے ہیں پھر مصافحہ کرکے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتے ہیں اور اس سے مغفرت طلب کرتے ہیں پس اللہ تعالیٰ ان دونوں کی مغفرت فرمادتے ہیں۔ (مشکاة:۴۰۱) یغفر اللہ لنا ولکم اسی حدیث پر عمل ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند