معاشرت - اخلاق و آداب

Pakistan

سوال # 69872

اگر مجھ سے پانچ سال بڑا بھائی بغیر کسی وجہ اور قصور کے مجھ سے لڑے جھگڑے اور ہاتھ اٹھائے تو میں کیا کروں؟ کیا میں اس کے ہاتھ کا جواب دوں؟

Published on: Oct 5, 2016

جواب # 69872

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 1063-1026/Sd=1/1438

آپ کا بڑا بھائی بغیر کسی وجہہ کے آپ سے کیوں لڑتا جھگڑتا ہے اور آپ پر کیوں ہاتھ اٹھاتا ہے ؟ اُس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ، یہ ظلم ہے ، جس کی احادیث میں سخت وعید آئی ہے ، تاہم اگر وہ کبھی لڑائی کرے اور آپ پر ہاتھ اٹھائے ، توآپ کی طرف سے حسن اخلاق اور صبر ہی کا معاملہ رہنا چاہیے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات