• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 6764

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے کچھ بھائی اپنے مرشدوں کے پیروں کوہاتھ لگاکر قدم بوسی کرتے ہیں۔ کیا یہ عمل قرآن و حدیث کی روشنی میں جائز ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے کچھ بھائی اپنے مرشدوں کے پیروں کوہاتھ لگاکر قدم بوسی کرتے ہیں۔ کیا یہ عمل قرآن و حدیث کی روشنی میں جائز ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 6764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 927=847/ ل

    علم اور بزرگی کے احترام کی خاطر ہاتھ پیر چومنے کی اجازت ہے، مگر ایسا نہ ہو کہ سجدہ کی صورت بن جائے۔ جھکنے کی بھی حدیث شریف میں ممانعت آئی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند