• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 67118

    عنوان: میری ساس کا بیٹا بہت بد اخلاقی سے پیش آتاہے كیا قطع تعلق كی گنجائش ہے؟

    سوال: میری ساس جو میری سگی خالہ بھی لگتی ہیں ان سے ان کا بیٹا بہت بد اخلاقی سے پیش آتاہے ، اپنی امی کو خنزیر تک کہہ دیتاہے ، میں نے اسے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ آخرت میں بہت پکڑ ہوگی مگر اس کی بد اخلاقی بڑھتی جارہی ہے ، اب مجبوراً میں نے اور میری بیوی نے اس سے قطع تعلق کرلیا ہے کہ جب تک ماں سے معافی نہیں مانگتا ، کیا اس طرح قطع تعلق جائز ہے؟

    جواب نمبر: 67118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1153-1230/L=11/1437 صورت مسئولہ میں اگر آپ کے خالہ کا لڑکا واقعی بد اخلاق ہے اور سمجھانے پر بھی وہ اصلاح نہیں کرتا تو اصلاح کی نیت سے عارضی طور پر اس سے قطع تعلق کی گنجائش ہے․ قال تعالی: ولا ترکنوا إلی الذین ظلموا فتمسکم النار الآیة


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند