• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 66310

    عنوان: گلاس سے پانی پتے وقت مونچھ کے بال پانی کو چھو جائے یا پانی سے لگ جائے تو وہ پانی پینا كیسا ہے؟

    سوال: اگر گلاس سے پانی پتے وقت مونچھ کے بال پانی کو چھو جائے یا پانی سے لگ جائے تو وہ پانی نہیں پینا چاہئے ، حرام ہوجاتاہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 683-683/B=9/1437 حدیث شریف میں آیا ہے کہ مونچھوں کو باریک کراوٴ اور ڈاڑھی کو بڑھاؤ، اور مشرکین کی مخالفت کرو یعنی ایسی لمبی ڈاڑھی نہ رکھو جس میں سادھووں کی یا سکھوں کی مشابہت ہوتی ہو۔ جب سنت کے مطابق مونچھ رکھے گا تو پانی وغیرہ پیتے وقت کبھی مونچھ کا حصہ پانی میں نہیں لگے گا۔ مونچھ پانی میں ڈوب جانے یا لگ جانے سے پانی ناپاک تو نہیں ہوتا نہ حرام ہوتا ہے۔ البتہ طبعی طور پر آدمی کو اس سے نفرت اور گھن پیدا ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند