• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 64123

    عنوان: جن اوراق پر اللہ رحمن وغیرہ لكھا ہو انھیں ردی میں نہ پھینكا جائے

    سوال: ہم لوگ جس آفس میں کام کرتے ہیں وہاں پر اکثر جو آفس کے خطوط آتے ہیں جن پر محمد ، رحمن اور اللہ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لکھے ہوتے ہیں جن میں سے اکثر پڑھنے کے بعد پھاڑ دیتے ہیں اور ان کو کوڑا دان میں پھینک دیتے ہیں اور انہیں بعد میں آگ لگا دیتے ہیں، کیوں کہ ان کو سنبھال کے رکھنا مشکل کام ہے۔ اس بارے میں علماء کیا کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 64123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID:501-499/H=6/1437 اگر کسی محفوظ جگہ میں دفن کردیا کریں تو بہتر ہے، اگر اس کی بسہولت کوئی سبیل نہ ہوسکے اور جلاکر راکھ کو پاک پانی میں بہادیں یہ بھی درست ہے، اور پاک جگہ میں دفن کردیں یہ بھی صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند