• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 62640

    عنوان: جائے نماز پر خانہ کعبہ یا مسجد نبوی کا نقش اور تصویر کا حکم

    سوال: عرض یہ ہے کہ اکثر جائے نماز پر خانہ کعبہ یا مسجد نبوی کا نقش ہوتا ہے جس پر لوگ نماز ادا کرنے کے بعد بیٹھتے بھی ہیں اور پاوں بھی رکھتے ہیں ، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 62640

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 136-136/M=3/1437-U خانہ کعبہ یا مسجد نبوی والے نقش پر بیٹھنا اور پاوٴں رکھنا مناسب نہیں، مصلی سادہ ہونا چاہیے، فتاوی عثمانی میں لکھا ہے: ”جا نمازوں پر فی نفسہ کسی بھی قسم کا نقش پسندیدہ نہیں، لیکن اگر کسی جانماز پر حرمین شریفین میں سے کسی کی تصویر اس طرح بنی ہوئی ہے کہ وہ پاوٴں کے نیچے نہیں آتی تو اس میں بھی اہانت کا کوئی پہلو نہیں، البتہ موضع سجود میں بیت اللہ کے سوا کسی اور چیز کی تصویر بالخصوص روضہٴ اقدس کی شبیہ میں چونکہ ایہام خلافِ مقصود کا ہوسکتا ہے اس لیے اس سے احتراز مناسب معلوم ہوتا ہے“۔ (فتاوی عثمانی: ۱/۵۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند