• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 58006

    عنوان: میں اپنی ماں باپ کی بہت عزت کرتی ہوں اوربہت احترام اور بہت پیار کرتی ہوں، کسی وجہ سے یہ پتا نہیں کسی کی نظر لگی ہے کہ ماں باپ کبھی مجھ سے ناراض ہوجاتے ہیں اور کبھی راضی۔ آپ کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں تاکہ وہ ہمیشہ خوش ہوجائیں اورہمارے مسائل ٹھیک ہوجائیں۔ اب صرف وظیفہ یا دعا ہی کام آسکتی ہے اور اللہ تعالی کی مدد ۔

    سوال: میں اپنی ماں باپ کی بہت عزت کرتی ہوں اوربہت احترام اور بہت پیار کرتی ہوں، کسی وجہ سے یہ پتا نہیں کسی کی نظر لگی ہے کہ ماں باپ کبھی مجھ سے ناراض ہوجاتے ہیں اور کبھی راضی۔ آپ کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں تاکہ وہ ہمیشہ خوش ہوجائیں اورہمارے مسائل ٹھیک ہوجائیں۔ اب صرف وظیفہ یا دعا ہی کام آسکتی ہے اور اللہ تعالی کی مدد ۔

    جواب نمبر: 58006

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 490-472/L=4/1436-U آپ ان کی خدمت میں کمی نہ کریں، اگر وہ کبھی ناراض ہوجائیں تو اس کی پرواہ نہ کریں اور نماز پڑھ کر ان کے لیے رحمت کی دعائیں کرتی رہیں،ان شاء اللہ اس سے بیحد فائدہ ہوگا۔ خاص طور پر یہ دعا پڑھیں رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِي صَغِیرًا ۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند