• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 57378

    عنوان: مسجد میں کچی پیاز، لہسن، وغیرہ لانے اور کاٹنے نیز کھانا پکانے کے لیے آگ جلانے کا کیا حکم ہے؟

    سوال: مسجد میں کچی پیاز، لہسن، وغیرہ لانے اور کاٹنے نیز کھانا پکانے کے لیے آگ جلانے کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 57378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 385-418/L=4/136-U مسجد کی تعظیم واجب ہے، نیز مسجد نماز تلاوت ذکر وغیرہ کے لیے بنائی جاتی ہے، مسجد کو گھر کی طرح استعمال کرنا جائز نہیں، اسی طرح مسجد میں بدبودار چیز لانا بھی منع ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیاز اور لہسن کھاکر مسجد میں آنے سے منع فرمایا ہے۔ قال علیہ السلام: ”مَنْ أَکَلَ مِنْ ھَذِہِ الشَّجَرَةِ الْمُنْتِنَةِ، فَلَا یَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، فَإِنَّ الْمَلَائِکَةَ تَأَذَّی، مِمَّا یَتَأَذَّی مِنْہُ الْإِنْسُ(الصحیح لمسلم) اس تفصیل سے پتہ چلا کہ مسجد میں کچی پیاز لہسن وغیرہ لانا کاٹنا اور کھانا پکانے کے لیے آگ جلانا وغیرہ یہ تمام امور درست نہیں، مسجد کو ان چیزوں سے پاک رکھنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند