• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 56556

    عنوان: پڑوسی كے عمل سے پریشانی

    سوال: حضرت ، ہمارے پڑوسی نے ہمارے گھر کے سامنے اپنی کار دو سال سے کھڑی کر رکھی ہے، کار ہٹوانے کی ساری تدبیر اپنا لی وہ مانتا ہی نہیں، قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتے ہیں ، کیوں کہ اس کا نتیجہ پتا نہیں کب آ ئے گا، اور محلے میں ہم دو ہی مسلمان گھرانے ہیں، باقی سب غیر مسلم ہیں۔ براہ کرم، کوئی عمل بتائیں جس سے وہ اپنی کار ہٹانے کو راضی ہوجائے ․․․․ کارپر دم وغیرہ ؟

    جواب نمبر: 56556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 6-6/H=1/1436-U آپ ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ دفعہ یَا أَھْلَ یَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَکُمْ فَارْجِعُوا (سورہٴ احزاب: پ۲۱) پڑھ کر دعا کیا کریں، اللہ پاک تمام پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند