• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 56302

    عنوان: شوہر کا رویہ بیوی کے ماں باپ اور بہن بھائیوں سے کیسا ہوناچاہئے ؟ براہ کرم، وضاحت سے بیان فرمائیں۔

    سوال: شوہر کا رویہ بیوی کے ماں باپ اور بہن بھائیوں سے کیسا ہوناچاہئے ؟ براہ کرم، وضاحت سے بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 56302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 14-27/L=1/1436-U بیوی کے والدین شوہر کے لیے مثل والدین کے ہیں، ان کی تکریم والدین کی طرح کرنی چاہیے، اسی طرح بہن بھائیوں کو مثل اپنے بھائی اور بہن کے جاننا چاہیے، البتہ سالی بہنوئی کے لیے شرعاً غیر محرم ہوتی ہے، لہٰذا دونوں کو باہم پردہ کرنا چاہیے اور بے حجابانہ گفتگو سے گریز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند