• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 561

    عنوان:

    باتھ روم میں اگر ننگے ہوں ، تو قبلہ سے کتنے ڈگری کم از کم منحرف رہنا چاہیے؟( 23 اور-23 ڈگری؟)

    سوال:

    باتھ روم میں اگر ننگے ہوں ، تو قبلہ سے کتنے ڈگری کم از کم منحرف رہنا چاہیے؟( 23 اور-23 ڈگری؟)

    والسلام

    جواب نمبر: 561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 755/هـ=524/هـ)

     

    بیت اللہ شریف سے پینتالیس ڈگری انحراف مفسد صلوٰة نہیں، پس استنجاء میں انحراف اس سے زائد رہنا چاہیے اور جہاں سے سمتِ قبلہ بالکل سمت مغرب میں ہو وہاں استنجا کے وقت شمال جنوب کا رخ رہے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند