• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 54761

    عنوان: مسجد کے آداب

    سوال: بلا عذر مسجد میں کھانے پینے کا کیا حکم ہے ۔ اکثر لوگ گھر سے کھانا لاکر مسجد میں کھاتے ہیں۔ اور رمضان کے مہینے میں گھر پاس ہوتے ہوئے افطار مسجد میں آکر کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 54761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1394-1104/H=10/1435-U رمضان المبارک میں مسجد میں افطار وکھانا کھانے میں مسجد کی جماعت تکبیر اولیٰ سے مل جاتی ہے، بہت سے لوگوں کے حق میں یہ ضرورت درپیش ہوتی ہے ان کے حق میں گنجائش ہے اوراگر خارج مسجد حصہ جیسے امام صاحب موٴذن صاحب وغیرہ کا حجرہ وغیرہ میں افطار کریں اور کھانا کھالیا کریں تو کچھ مضائقہ ہے ہی نہیں۔ ====================== جواب صحیح ہے، البتہ مسجد میں افطار کرنے کی صورت میں اعتکاف کی نیت کرلینی چاہیے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند