• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 50767

    عنوان: جہاں میں کام کرتاہوں وہاں پر اکثر لوگ آغاخانی /شیعہ ہیں ، ان کو سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ جہاں میں کام کرتاہوں وہاں پر اکثر لوگ آغاخانی /شیعہ ہیں ، ان کو سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر ان کو سلام نہیں کریں تو کس طرح بات کریں کیوں کہ یہ لوگ تو اپنے کو مسلم کہتے ہیں مگر حقیت سے آپ زیادہ واقف ہیں، سلام نہ کروں تو بات خراب ہوجاتی ہے ، کچھ تو ہم سے سروس میں سنیئر ہیں اور کچھ تو خود ہی کمپنی کے مالک ہیں یعنی انہیں کی نوکر ی کرنی پڑتی ہے؟

    جواب نمبر: 50767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 376-300/D=4/1435-U ویسلم المسلم علی أہل الذمة لولہ حاجةإلیہ (۹/۵۹۰ زکریا) یعنی بہ وقت ضرورت مسلمان شخص اہل ذمہ کافر کو سلام کرسکتا ہے، ظاہر ہے کہ شیعوں کا معاملہ ذمیوں سے خفیف تر ہے اس لیے صورت مسئولہ میں بہ وقت ضرورت شیعوں سے سلام کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند