• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 50376

    عنوان: سجدہٴ تعظیمی اس شریعت میں

    سوال: ایک آدمی نے بتلایا کہ اگر ماں باپ کھڑے ہوں اور ہم اگر جھک کر ان کے پاوٴں چھوکر ملیں تو یہ سجدہ تعظیمی ہے اور اس آخری شریعت اسلام میں غیر اللہ کے لیے سجدہٴ تعظیمی کرنا بھی جائز نہیں ہے، کیا اس آدمی کی بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 50376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 248-231/D=3/1435-U سجدہٴ تعظیمی کرنا بھی اسلام میں جائز نہیں ہے، جھک کر پیر چھونا اسلامی طریقہ نہیں ہے،غیر قوموں کا طریقہ ہے، نیز کسی کے سامنے رکوع کی طرح جھکنا اور پیر چھونا مثل سجدہٴ تعظیمی کے ہے جوکہ منع ہے۔ نقل الشامي وفی الزاہدي: الإیماء في السلام إلی قریب الرکوع کالسجود․ (الدر مع الرد: ۹/۵۵۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند