• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 48105

    عنوان: مرد پر پہلے اس کی بیوی کا حق ہوتا ہے یا ماں کا؟

    سوال: مرد پر پہلے اس کی بیوی کا حق ہوتا ہے یا ماں کا؟

    جواب نمبر: 48105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1324-1309/N=11/1434-U شادی شدہ مرد پر ماں اور بیوی دونوں کے حقوق واجب ہیں؛ لہٰذا دونوں کے حقوق ادا کرے، کسی کی حق تلفی نہ کرے البتہ تعارض کی صورت میں ماں کو بیوی پر مقدم رکھنا ہوگا، کیونکہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ماں کا حق سب سے زیادہ ہے، اور ناجائز امور میں کسی کی اطاعت جائز نہیں، حدیث میں ہے: لا طاعة لمخلوق في معصیة الخالق (رواہ أحمد والحاکم عن عمران والحکم بن عمرو الغفاري وقال الہیثمي: رجال أحمد رجال الصحیح کذا في فیض القدیر: ۶/ ۴۳۲) لہٰذا خلاف شرع امور میں کسی کی بات نہ مانے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند