• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 43862

    عنوان: باپ اگر ماں کو ذہنی اذیت پہنچائے جبکہ ان کی علیحدگی بھی ہوگئی ہو تو اولاد باپ سے کیا معاملہ کرے؟اولاد جب ماں کو اپنے پاس رکھتی ھے تو اولاد کو بھی ذہنی اذیت دیتاہے۔

    سوال: باپ اگر ماں کو ذہنی اذیت پہنچائے جبکہ ان کی علیحدگی بھی ہوگئی ہو تو اولاد باپ سے کیا معاملہ کرے؟اولاد جب ماں کو اپنے پاس رکھتی ھے تو اولاد کو بھی ذہنی اذیت دیتاہے۔

    جواب نمبر: 43862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 320-320/M=3/1434 اولاد کو چاہیے کہ باپ کو حکمت، نرمی اور احسان کے ساتھ سمجھائے اور ان کی ہدایت واصلاح کے لیے دعا کرے، ان کے ساتھ بدتمیزی، مارپیٹ، سخت کلامی کا معاملہ نہ کرے، صبر وتحمل سے کام لے، اگر اذیت ناقابل برداشت ہو تو خاموشی سے کنارہ رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند