• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 42089

    عنوان: بیوی كا اپنے شوہر كو نام لے كر پكارنا

    سوال: مجھے معلوم کرنا ہے کہ شوہر کو اپنی بیوی کو کس طرح پکارنا چاہیے اس کا نام لے کر یا کسی اور طرح اور بیوی کو اپنے شوہر کو کس طرح پکارنا چاہیے اس کا نام لے کر یا کسی اور طرح؟اکیلے ہوں تو پھر کس طرح اور دوسروں کے سامنے ہوں تو پھر کس طرح؟. رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1612-1612/M=12/1433 ”اگر خاوند عورت کا نام لے کر پکارے یا عورت خاوند کا نام لے کر پکارے تو یہ جائز ہے، اس میں کچھ عیب نہیں ہے، البتہ چونکہ نام لے کر آواز دینے میں ایک قسم کی شانِ خلاف ادب پائی جاتی ہے، اس لیے زوجہ کے لیے مکروہ ہے کہ اپنے خاوند کا نام لے کر اس کو آواز دے․․․“ (فتاویٰ دارالعلوم: ۱۶/۴۹۱) ویکرہ أن یدعو الرجل وأن تدعو المرأة زوجہا باسمہ (الدر المختار مع الشامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند