• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 36879

    عنوان: وسوسہ

    سوال: میرے ایک دوست کا مسئلہ ہے جو ڈاکٹر ہے جو وسوسہ میں مبتلاء ہے جو ہر وقت ہاتھ دھوتاہے۔ اگر اس نے جس کسی سے ہاتھ ملایا اور اسے شک ہوگیا کہ اس کے ہاتھ خراب ہیں اور حالانکہ اس کے ہاتھ خراب نہیں ہیں مگر یہ شک کر کے ہاتھ دھوتاہے جس کی وجہ سے سا منے والا شرمندا ہوجاتا ہے ۔ اور اس کی ہروقت کی یہ عا دت ہوگئی ہے ۔براہ کرم، اس بارے میں رہنمائیں فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 368=166-3/1433 محض شک اور وسوسہ کی بنیاد پر ہاتھ دھونا صحیح نہیں، اس سے سامنے والے کو شرمندگی ہوگی، نیز اپنے آپ کو بلاضرورت مشقت میں ڈالنا ہوگا، شریعت نے حکم ظاہر پر لگایا ہے، اگر ظاہری طور پر کوئی نجاست کسی کے ہاتھ پر لگی ہوئی نہیں ہے تو محض شک کی بنیاد پر ہاتھ دھونے کا حکم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند