• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 36819

    عنوان: غیر مسلم سے سلام

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ غیر مسلموں کو ''سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا صحیح ہے یا نہیں اور ''اللہ حافظ ''کہنا بھی صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 36819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 352=140-3/1433 اگر بوقت ضرورت غیرمسلم سے سلام کرنا پڑے تو ”آداب عرض“ یا السلام علی من اتبع الہدیٰ سے خطاب کرنا چاہیے، ان کے یہاں رائج سلام مثلاً ”نمسکار“ نمستے وغیرہ سے احتراز کرنا چاہیے۔ اورگر وہ سلام کریں تو ہداک اللہ کہہ دیا جائے۔ السلام علیکم کی بجائے ”اللہ حافظ“ یا خدا حافظ کی رسم ناجائز ہے۔ اگر السلام علیکم کی بجائے خدا حافظ کہا تو شریعت کی تحریف ہے اور اگر السلام علیکم کے ساتھ کہا تو شریعت پر زیادتی ہے، البتہ اگر رخصت کرتے وقت سلام ووداع سے الگ خدا حافظ اور کبھی اور کچھ دعائیہ کلمات کہہ دیے جائیں تو کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند