• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 35919

    عنوان: ہمارے ماں باپ مجھ سے ناراض ہیں، ان کو راضی کرنے کے لئے ایک ایسا وظیفہ بتا دیجئے جو جلد از جلد عمل کرے.آپ کی مہربانی ہوگی۔

    سوال: ہمارے ماں باپ مجھ سے ناراض ہیں، ان کو راضی کرنے کے لئے ایک ایسا وظیفہ بتا دیجئے جو جلد از جلد عمل کرے.آپ کی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 35919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 76=56-1/1433 اختیاری امور میں ہمت کرکے ارادہ اور اختیار کا صحیح استعمال کرنا ضروری ہے۔ پھر دعا بھی کارگر ہوگی۔ لہٰذا آپ اولاً یہ غور کریں کہ والدین کس وجہ سے ناراض ہیں؟ اگر ان کی ناراضگی کی وجہ جائز ہے تو آپ اس کی تلافی کریں، غلطی آپ کی ہے تو معافی مانگیں اور ایسے کام بھی کریں جن سے ان کا دل خوش ہو اور وہ آپ سے راضی رہا کریں۔ وجہ معلوم نہ ہو تو انہیں سے معلوم کرلیں اور اگر کسی غلط فہمی کی بنا پر ایسا ہوا ہو تو اس کی صفائی براہ راست یا بالواسطہ کریں۔ اور اگر شرعاً وعقلاً غلطی ان کی ہی ہو (مگر اس کا فیصلہ خود سے نہ کریں بلکہ تفصیل لکھ کر حکم شرعی معلوم کرکے متعین کریں) تو بھی اپنی طرف سے ان کی خدمت، اطاعت میں کوتاہی نہ کریں، دل خوش کرنے والے اور دل جیتنے والے برتاوٴ ان کے ساتھ کریں (چاہے اپنے نفس پر شاق ہی کیوں نہ ہو) اور یہ دعا پڑھتے رہا کریں۔ رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند