• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 35717

    عنوان: کیا شادی یا کسی دوسرے تقریب میں غیر دعوت کھانا کھالینا جائز ہے؟

    سوال: کیا شادی یا کسی دوسرے تقریب میں غیر دعوت کھانا کھالینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 35717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 10=25-1/1433 بغیر دعوت اور بغیراجازت (صراحةً یا دلالةً) کے کسی کے یہاں کھانا کھانا جائز نہیں ہے اور غیرت وحمیت کے خلاف بھی، حدیث شریف میں ہے: ”ومن دخل علی غیر دعوة دخل سارقًا وخرج مغیرًا“ ترجمہ: جو شخص بغیر دعوت کے (کھانے کے لیے ) گیا، تو وہ چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر واپس ہوا۔ (مشکاة شریف، ص:۲۷۸، باب الولیمہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند