• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 3547

    عنوان:

    ہوسٹل میں میرے کمرہ میں ایک ہندو لڑکی بھی رہتی ہے، براہ کرم، بتائیں کہ میں کن چیزوں سے اجتناب کروں اور کن چیزوں سے نہیں؟

    سوال:

    ہوسٹل میں میرے کمرہ میں ایک ہندو لڑکی بھی رہتی ہے، براہ کرم، بتائیں کہ میں کن چیزوں سے اجتناب کروں اور کن چیزوں سے نہیں؟

    جواب نمبر: 3547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 424/ د= 380/ د

     

    اپنے مذہبی کام مثلاً نماز وغیرہ کی پابندی کریں۔ تلاوت قرآن وقت ملے تھوڑی سی ضرور کرلیں، اور بدن و کپڑے کی پاکی کا خاص خیال رکھیں۔ کمرے کی ساتھ ہندو لڑکی سے اخلاق و محبت سے پیش آئیں، ان کے مذہبی کام پوجا پاٹ میں ہرگز شرکت نہ کریں۔ بتوں پر چڑھائے ہوئے پرساد نہ کھائیں۔ البتہ خوشی کے موقع پر اس کے ساتھ خوشی کا اظہار اور غم کے موقع پر ہمدردی کرسکتی ہیں۔ اور کھانے پینے میں اس کے ساتھ کھانے میں زیادہ حرج نہیں ہے بشرطیکہ کوئی حرام غذا نہ ہو۔ اور آپ اسلامی طریقہ پر دسترخوان بچھاکر بسم اللہ پڑھ کر بیٹھ کر کھانا کھائیں، کھر ہوکر نہیں۔ اسلامی عقائد اوراعمال پر مضبوطی سے قائم رہیں اسلامی احکام کی پابندی سے بجالائیں۔ دنیا کو فانی سمجھیں آخرت کی تیاری کی فکر میں رہیں۔ نامحرم اجنبی لڑکوں سے پردہ کا خیال رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند