• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 35437

    عنوان: لكھنا كیسا ہے؟ MOHD

    سوال: کیا مسجد کو MOSQUE اور مکّہ کو MECCA اور محمّد کو MOHD نہی لکھنا چائیے . اور موبال میں مذہب سے تعلّق رکھنے والے الفاظ لکھنے چاہینے، کیا آپ MOHD کے معنے بتا سکتے ہیں . اور سیل فون کا استمال کیا ہم قرانی آیت یا حدیث کی باتیں بھیجنے میں کر سکتے ہیں

    جواب نمبر: 35437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1822=1822-12/1432 نیک مقصد کے لیے بہ نیت صحیح مذہبی الفاظ موبائل میں لکھنے میں مضائقہ نہیں، اور غلط مقصد کے لیے لکھنا درست نہیں، اسی طرح جہاں بے حرمتی کا اندیشہ ہو، وہاں بھی لکھنے سے احتیاط کی جائے، سیل فون کے ذریعہ قرآنی آیت یا حدیث بھیجنے کی کیا صورت ہوتی ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند