• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 32827

    عنوان: کیا کھانے کھاتے وقت سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا درست ہے؟نہیں تو کھانے کے دوران کب درست نہیں ہے؟ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ نوالہ منہ میں ہو تب درست ہے نہیں یا پھر پہلے نوالہ ڈالنے سے لے کر آخری نوالہ تک درست نہیں ہے؟

    سوال: کیا کھانے کھاتے وقت سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا درست ہے؟نہیں تو کھانے کے دوران کب درست نہیں ہے؟ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ نوالہ منہ میں ہو تب درست ہے نہیں یا پھر پہلے نوالہ ڈالنے سے لے کر آخری نوالہ تک درست نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 32827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1086=1086-7/1432 جو شخص کھانے میں مشغول ہو ، اس کو سلام کرنا مکروہ ہے، اگر کوئی سلام کرے تو جواب دینا واجب نہیں، کھانے میں مشغول سے مراد یہ ہے کہ لقمہ منھ میں موجود ہو، ․․․ مع أن الکراہة إنما ہي في حالة وضع اللقمة في الفم کما یظہر مما في حظر المجتبی: یکرہ السلام علی العاجز عن الجواب حقیقةً کالمشغول بالأکل أو الاستفراغ إلخ (شامي زکریا: ۲/۳۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند