• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 175234

    عنوان: بوسیدہ قرآنی اوراق كو كیا كرنا چاہیے؟

    سوال: عرض یہ ہیکہ قرآن مجید کے جو اوراق بوسیدہ یا ناقابل استعمال ہوجاتے ہیں ان کو جلانا یا پانی بہانا یا دفن کرنا کونسی شکل جائز اور افضل ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 363-350/M=04/1441

    قرآن کریم کے بوسیدہ اوراق کو پاک و صاف کپڑے میں لپیٹ کر دریا برد کر دینا یا محفوظ مقام پر دفن کردینا اچھا ہے۔ ولا بأس بأن تلقی في ماء جار کما ہي وتدفن وہو أحسن (شامی) المصحف إذا صار بحال لایقرأ فیہ، یدفن کالمسلم (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند