• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 172390

    عنوان: کیا غسل خانے میں ننگا ہوکر غسل کرنا درست ہے ؟

    سوال: کیا غسل خانے کے اندر بغیر ستر چھپائے یعنی ننگا ہوکر غسل کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 172390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1124-1001/M=11/1440

    اگر غسل خانہ بند ہو اور کسی کی نظر نہ پڑے تو برہنہ غسل کی گنجائش ہے لیکن اولیٰ اور کمال حیا یہ ہے کہ ستر ڈھانپ کر نہائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند