• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 168813

    عنوان: درود شریف اور استغفار کے لئے باوضوء ہونا

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ درود شریف اور استغفار کثرت سے پڑھنے کے لیے باوضو رہنا ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 168813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 642-599/H=06/1440

    ضروری اور واجب تو ہے نہیں البتہ جس قدر ہو سکے باوضوء پڑھنے کی کثرت رکھیں تو نہایت مستحسن ہے ثمرات و برکات اور ان کے فوائد میں بھی بیحد اضافہ کی توقع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند