معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 164722
جواب نمبر: 16472201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1498-1344/H=1/1440
بچی کے سامنے ہرگز ایسا نہ کریں کیونکہ بچی پر اس کے برے اثرات پڑنے کا سخت اندیشہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو نو سال ہوگئے ہیں میرے شوہر بہت اچھے اور شریف ہیں۔میری شادی کے بعد میری سسرال والے مجھ سے بہت بدتمیزی کرتے ہیں اور میرے شوہر یہ دیکھ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ اللہ پر چھوڑ دو اور عفو و درگزر سے کام لو۔ اسلام کے لحاظ سے ایک مسلم شوہر کے سامنے اگر اس کے گھر والے اس کی بیوی کی بے عزتی کریں او راس پر تہمت لگا ئیں تو شوہر کا کیا فرض ہے آیا کہ بڑے لوگوں کے سامنے چپ ہوجائے یا بیوی کو اپنی عزت سمجھ کر سب کا مقابلہ کرے۔ میرے شوہر زندگی کے ہر معاملہ کو اسی طرح ہی لیتے ہیں جس کی وجہ سے زندگی عذاب ہوگئی ہے، کیو ں کہ میری سسرال والے اتنے بدتمیز ہیں میں آ پ کو بتا نہیں سکتی۔ میرے تین بچے ہیں اسلام کی رو سے والدین کا فرض یہ ہے کہ اولاد ان کی خدمت کرے ان کے لیے دعائیں کرے ان کی صحت کا خیال رکھے یا اپنے والدین کے کہنے میں آکر بیوی اور بچوں کا خیال رکھنا یا ان کی کفالت بھی چھوڑ دے۔ ایک اچھا بیٹا بننے کے بعد ایک آدمی کے اوپر بیوی بچوں کی جو ذمہ داری اللہ کی طرف سے دی گئی ہے اس کو اچھی طرح پوری کرنا کتنا ضروری ہے؟ اپنی بیوی بچوں کی اچھی کفالت کے بارے میں قرآن کیا کہتا ہے؟ اللہ نے ہم کو جو زندگی دی ہے اس میں کچھ باتیں ایسی ہیں جس میں ہم درگزر کرتے ہیں لیکن ہر بات میں خاموش رہنا اور اپنی کسی بھی بات کی صفائی نہ دینا کیا صحیح ہے چاہے کوئی ہمیں کتنا بھی عزت کرے یا نقصان پہنچائے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ اللہ نے ہمیں زبان بھی دی ہے آنکھیں بھی او رعقل بھی تو ان کا استعمال نہ کرنا او ربلا وجہ خاموش رہنا یہ غلط ہے یا صحیح اور اپنے شوہر کی اس عادت کی وجہ سے میری زندگی ایک عذاب بن چکی ہے۔ برائے مہربانی جواب جلدی دیجئے گا۔
2955 مناظراگرایک مسلمان لڑکی رشتہ دار یا مسلم لڑکا رشتہ دار، گھر سے بھاگ کر کسی مسلم لڑکا یا لڑکی سے شادی کرلیتے ہیں تو (۱)ان کے ساتھ کیا معاملہ کرنا چاہیے؟ (۲)ان لوگوں سے رشتہ رکھنا چاہیے یا ختم کرلینا چاہیے؟ (۳)اگر دونوں طرف کے والدین میں سے ایک طرف کے والدین اس شادی سے راضی ہوں تو اس حالت میں کیا ہونا چاہیے؟وضاحت کردیں۔
2247 مناظر