• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 160110

    عنوان: یا پچھم سائڈ میں بستر رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: اگر گھر کے کمرہ کی سمت کے حساب سے یا اندر ہونے کی وجہ سے بستر پورب اور پچھم پوزیشن میں ہو اور جب انسان بستر پر لیٹے ا س کے پیر خانہ کعبہ کی طرف پچھم میں ہو تو کیا بستر کی سمت ایسا ہونے پر کوئی گناہ ہے کہ وہ پچھم سائڈ خانہ کعبہ کی طرف ہے؟ کیا پچھم سائڈ میں بستر رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 160110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:784-723/M=7/1439

    بیت اللہ کی تعظیم شرعاً مطلوب ہے، اور بیت اللہ یہاں سے سمت پچھم میں واقع ہے اس لیے پچھم یعنی قبلہ کی طرف پاوٴں کرکے سونا سوء ادب ہے اس لیے اگر کوئی عذر نہ ہو تو قبلہ کی طرف پیر کرکے سونے سے بچنا چاہیے، صورت مسئولہ میں آپ پورب کی طرف پیر کرکے سوسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند