معاشرت - اخلاق و آداب

India

سوال # 156743

سونے اور بیت الخلاء کے لیے کیا کیا احتیاط ضروری ہیں؟ اور رخ کا کیا احتیاط ہے ؟ شکریہ

Published on: Dec 12, 2017

جواب # 156743

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:224-191/sd=3/1439



جو بھی کام سنت کے مطابق کیا جائے گا، انشاء اللہ وہ صحیح اور نقصانات سے محفوظ رہے گا، سونے اور بیت الخلاء کے سلسلے میں جو مسنون چیزیں ہیں، اُن پر عمل کرنا چاہیے ، اسی سے احتیاط ہوجائے گی؛البتہ بیت الخلاء میں بطور خاص چند چیزوں کی احتیاط ضروری ہے ، مثلا: قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنا، بلا عذر کھڑے ہو کر استنجاء کرنا، پیشاب کی چھینٹوں سے نہ بچنا، دوسروں سے ستر کو نہ چھپانا ،اگر قطرے آنے کا شک ہو،تو استبراء نہ کرنا، اس لیے کہ استنجاء کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنا مکروہ تحریمی ہے ، بلا عذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ ہے ، پیشاب کی چھینٹوں سے نہ بچنا بڑا گناہ ہے ، ضرورت کے باوجود استبراء نہ کرنے سے وضوء اور نماز کے فاسد ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ،اس لیے ان امور میں احتیاط ضروری ہے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات