• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 155610

    عنوان: قمیض اتار کر سوتے وقت سورہ ملک اور دیگر دعائیں پڑھ سکتے ہیں ؟

    سوال: حضرت، اگر اکیلے میں سوتے وقت قمیض اتاری جائے تو ستر کا ڈھانپنا ضروری ہے ؟یعنی شلوار ناف تک ہونا چاہئے یا ناف تک ضروری نہیں؟ اور قمیض اتار کر سوتے وقت سورہ ملک اور دیگر دعائیں پڑھ سکتے ہیں ؟ خیر

    جواب نمبر: 155610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:162-181/H=3/1439

    (۱) تنہائی میں بھی ناف سے گھٹنوں تک شلوار وغیرہ رہے تو بہتر ہے ممکن ہے کہ اچانک کسی کی نظر پڑجائے اور ناف بھی ڈھکی رہے ایسی شلوار یا لنگی وغیرہ پہننی چاہیے۔

    (۲) قرآنِ کریم کی تلاوت کے ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ قمیص بھی بدن پر رہے نیز دعائیں بھی پہلے پڑھ لیا کریں اور اس کے بعد پھر قمیص اتارا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند