• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 150390

    عنوان: ناپاکی کی حالت میں دینی کتابوں کو ہاتھ لگانا ؟

    سوال: کیا ناپاکی کی حالت میں دینی کتابوں کو ہاتھ لگانا جائز ہے؟ مثلاً فتاوی قاسمیہ یا فضائل اعمال یا صحیح بخاری وغیرہ ؟

    جواب نمبر: 150390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 984-947/L=8/1438

    ناپاکی کی حالت میں دینی کتابوں کو ہاتھ لگانے کی گنجائش ہے؛ البتہ جس جگہ قرآنی آیات لکھے ہوئے ہوں اس کا ہاتھ لگانا منع ہوگا۔ ویکرہ أیضا للمحدث نحوہ مس تفسیر القرآن وکتب الفقہ وکذا کتب الفقہ إلی قولہ والأصح أنہ لا یکرہ عند أبی حنیفة (کبیري: ۵۲) وفيالشامي: لکن لا یحرم في غیر المصحف إلا المکتوب أي موضع الکتابة․ (شامي: ۱/ ۳۱۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند