• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 10813

    عنوان:

    میرا ایک دوست ہے ہماری دوستی کافی اچھی تھی ایک دوسرے کی فیملی کا آنا جانا تھا ۔ایک دم گھر جیسا معاملہ تھا سکھ دکھ کے ساتھی ۔ ہمراز ان کی ایک بہن کا کوئی روحانی علاج چل رہا تھا میں بھی اس میں شامل تھا اور علاج سے فائدہ بھی تھا، پر اچانک ایک دن ماحول بدل گیا اور کسی موٴکل کے کہنے پر ان لوگوں نے میرے اوپر تہمت لگادی اور سارے رشتے اچانک ختم کردئے۔یہاں تک کہ نہ میری کوئی بات سنی نہ مجھ سے کوئی بات کی۔ کچھ دن بعد میری سچائی میرے دوست کو معلوم ہوئی، اب میری اور اس کی دوستی تو قائم ہے پر فیملی ابھی بھی ناراض ہے۔ مجھے بہت زیادہ تکلیف ہے کہ جس عورت کو میں نے ماں سمجھا ہو اس نے مجھ پر تہمت لگادی ہے اور مجھ سے ناراض ہے۔ کسی پر تہمت لگانے کا کیا فتوی ہے؟ کوئی ایسا حل بتائیں تاکہ اس کی نارضگی دور ہو اور مجھے سکون مل جائے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 270=211/ ھ

    بغیر دلیل شرعی کے کسی پر تہمت لگانا حرام ہے، اور موٴکل کا خبر دینا نہ دلیل ہے، نہ ہی حجت شرعیہ ہے [بہشتی زیور] اور [زبان کی حفاظت] دونوں کتابوں کا مطالعہ کریں، دونوں طرف کے لوگ کثرت سے ان کو دیکھیں، سننے سنانے کا اہتمام کریں، اپنے اپنے گھر میں گھنٹہ آدھ گھنٹہ ان کی تعلیم کیا کریں، قرآنِ کریم حدیث شریف کی روشنی میں ان کتابوں میں لکھی ہدایات کو حرزِ جان بنائیں، ان شاء اللہ بے حد فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند