• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 10556

    عنوان:

    مسجد کو، عیدگاہ کو اور ایسے ہی دینی مدارس کو دیکھ کر سلام کر سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲)مسجد میں جانے سے پہلے اور آتے وقت جو دعا پڑھتے ہیں کیا اس دعا سے پہلے درود پڑھ سکتے ہیں یا بعد میں پڑھنا ہے؟ (۳)مسجد میں جاتے آتے وقت سلام کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 251=251/م

    ان مقامات کو سلام کرنا، ثابت نہیں۔

    (۲) جی ہاں، درود شریف پڑھ سکتے ہیں، اور دعا سے پہلے پڑھنا بہتر ہے۔

    (۳) حاضرین مسجد کو سلام کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ وہ نماز یا تلاوت وغیرہ میں مشغول نہ ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند