• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 10523

    عنوان:

    میرے والدین مجھ سے کہتے ہیں کہ ان رشتہ داروں سے تعلق نہ رکھوں جس کو وہ لوگ پسند نہیں کرتے ہیں۔ کیا جن رشتہ داروں کو میرے والدین پسند نہیں کرتے ہیں یا ان سے دشمنی رکھتے ہیں کچھ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے میں ان سے تعلق نہ کروں ،اور اگر میں ان سے بات کروں اور ان کے ساتھ دوستی رکھوں تو کیا میں اپنے والدین کی نافرمانی کرنے والا ہوں گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 199=184/ ب

    رشتہ داروں سے تعلق رکھنے میں والدین کی نافرمانی نہ ہوگی تاہم مصلحت کی وجہ سے والدین کو ناراض نہ کریں تو اچھا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند